ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مہاراشٹر ضمنی انتخابات: نجی گاڑی سے ای وی ایم مشینوں کوا سٹرنگ روم بھیجا، تفتیش کا حکم 

مہاراشٹر ضمنی انتخابات: نجی گاڑی سے ای وی ایم مشینوں کوا سٹرنگ روم بھیجا، تفتیش کا حکم 

Wed, 30 May 2018 12:58:59    S.O. News Service

پال گھر29 مئی ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) مہا راشٹر کے پال گھر لوک سبھا ضمنی انتخاب میں پیر کی رات کو پولنگ ختم ہونے کے بعد مہاراشٹر میں ایک انتخابی اہلکار نے ای وی ایم مشینوں کو اپنی ذاتی گاڑی سے منگل کی صبح اسٹر نگ روم پہنچا۔. اس واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے پال گھر کے کلکٹرنے کہا کہ الیکشن علاقائی دفتر سے رپورٹ حاصل ہوئی ہے اور علاقے کے اسسٹنٹ الیکشن افسر کے ذریعے تفصیل سے جانچ کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق بس کے آنے کا انتظار کرتے کرتے تھک چکے متعلقہ افسر نے گھر سے اپنی ذاتی کار منگا لی۔یہ واضح نہیں ہو پایا ہے کہ اس کے ساتھ کوئی سیکورٹی تھی یا نہیں ،تاہم اس امر کو سنگین سمجھا گیا ہے ۔ایک لیڈر کے مطابق پولنگ ختم ہونے کے بعد تمام پولنگ مراکز سے تمام وی وی پیٹ اور وی ایم کو لینے کے لئے ایک خصوصی بس بھیجی جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہر بس کا ایک خاص راستے ہوتا ہے، جس سے ہو کر اس گزرنا ہوتا ہے اور مشینوں کو لے کر متعلقہ محکمہ کے دفتر پہنچانا ہوتا ہے۔ اس صورت میں متعلقہ افسر نے طریقہ کار پر عمل نہیں کیا ۔ 


Share: